لاہورہائیکورٹ کا مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم ،مقررہ سائز سے بڑے فلیکس پر پابندی عائد

لاہورہائیکورٹ کا مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم ،مقررہ سائز سے بڑے ...
لاہورہائیکورٹ کا مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم ،مقررہ سائز سے بڑے فلیکس پر پابندی عائد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو،پی ایچ اے اورڈی سی کوکل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پرتجاوزات کےخلاف کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے مال روڈکواصل حالت میں بحال اورمال روڈ پرپودے لگانے کاحکم دیتے ہوئے مقررہ سائزسے بڑے فلیکس اوربینرلگانے پرپابندی عائدکردی۔

عدالت نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کوفلیکس لگا کرچھپادیاگیا،جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو،پی ایچ اے اورڈی سی کوکل طلب کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور