پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر چودھری نثار نے لیگی رہنماوں کو مثبت جواب دے دیا: جیو نیوز کا دعویٰ

پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر چودھری نثار نے لیگی رہنماوں کو مثبت جواب دے ...
پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر چودھری نثار نے لیگی رہنماوں کو مثبت جواب دے دیا: جیو نیوز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں حکومت سازی کے لئے بھاگ دوڑ تیز ہوگئی ہے اسی سلسلہ میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے چودھری نثار سے رابطہ کر لیاہے اور جیو نیوز کےمطابق انہوں نے لیگی رہنماوں کو مثبت جواب بھی دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا  کہ چودھری نثار کے لیگی رہنماوں کو مثبت جواب کے بعدن لیگ کو حکومت سازی کی یقین دہانی کرانے والے امیدواروں کی تعدا د13ہوگئی ہے تاہم ان میں سے اکثر امیدواروں کا نام خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لئے پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق ہے اور ہم پر امید ہیں کہ پنجاب میں ن لیگ ہی حکومت بنائے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت کو149ووٹوں کی ضرورت ہے۔