ڈیم بنانے کیلئے ریکوری کر رہے ہیں،قرضے جمع کروانے کیلئے 2 ماہ سے زیادہ وقت کسی کو نہیں دیں گے ،چیف جسٹس

ڈیم بنانے کیلئے ریکوری کر رہے ہیں،قرضے جمع کروانے کیلئے 2 ماہ سے زیادہ وقت ...
ڈیم بنانے کیلئے ریکوری کر رہے ہیں،قرضے جمع کروانے کیلئے 2 ماہ سے زیادہ وقت کسی کو نہیں دیں گے ،چیف جسٹس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے کیلئے ریکوری کررہے ہیں،قرضے جمع کروانے کیلئے 2 ماہ سے زیادہ وقت کسی کو نہیں دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے 54 ارب روپے قرض معافی کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ تمام لوگ مشورہ کر کے بتائیں کب تک ادائیگی کریں گے؟،درخواست گزار نے کہا کہ 6 ماہ میں معاف کرایاگیاقرض واپس کردیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 6 ماہ کے دوران تومیں ریٹائرہوجاؤں گا،2 ماہ سے زیادہ وقت کسی کونہیں دیں گے،ڈیم بنانے کیلئے ریکوری کررہے ہیں۔

وکیل نجی کمپنی نے کہا کہ میرے موکل کے ذمہ 9.02 ملین روپے واجب الاداہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزاربتائیں عدالتی کمیشن نے ان کے ذمہ کتنی رقم واجب الادابتائی ہے؟،قرض کی رقم رجسٹرارسپریم کورٹ کے پاس جمع کرائیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ واجب الادارقم جمع نہ کرانے والوں پرپابندی لگادیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور