شہبازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس، عمران خان کے ساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ

شہبازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس، عمران خان کے ساتھ حلف نہ اٹھانے کا ...
شہبازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس، عمران خان کے ساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت پارٹی ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،ن لیگ کے ارکان بعد میں رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان نے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ تقریب حلف برداری میں ن لیگ کے ارکان ایوان میں موجود نہیں ہوں گے ،بعد میں سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی جائیگی کہ ان سے حلف لیا جائے اس موقع پر لیگی ارکان اسمبلی اپنے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش اختیار کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور