نئی حکومت کو کام کرنے کاموقع دیا جانا چاہئے،جماعت اسلامی نے فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کر دی

نئی حکومت کو کام کرنے کاموقع دیا جانا چاہئے،جماعت اسلامی نے فضل الرحمان کی ...
نئی حکومت کو کام کرنے کاموقع دیا جانا چاہئے،جماعت اسلامی نے فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن میں مضبوط کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیرصدارت مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام قائدئن نے شرکت کی اور اجلاس میں موجود شرکا نے فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویزکی مخالفت کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے بروقت ہونے پر خوش ہیں اور ہم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی ہے ، فضل الرحمان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی تجویز پربہت تشویش ہوئی ہے اورہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، جماعت اسلامی ایوان میںمضبوط اپوزیشن کا کردار اداکرے گی۔الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ انتخابات سے قبل منصوبے کے تحت ذمہ داریاں تبدیل کرائی گئیں،افسوس ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی ،ریاستی اداروں کی مددسے اپنے من پسند امیدواروں کو جتانے کی کوشش کی گئی اور کہیں بھی فارم45نہیں دیا گیااور اس عمل سے سارے الیکشن کو داغ دار بنا دیا گیا اور اب الیکشن کمیشن اور حکومتی ادارے بھی کٹہرے میں آگئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ایم ایم اے کو 25لاکھ سے زائد ووٹ دیئے اور ہمارا موقف ہے کہ نئی حکومت کو کام کرنے کاموقع دیا جانا چاہئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور