عید الاضحی کب ہو گی اور کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ عرب دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری آ گئی

عید الاضحی کب ہو گی اور کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ عرب دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے ...
عید الاضحی کب ہو گی اور کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ عرب دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری آ گئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ اس بار عیدالاضحی پر انہیں پانچ چھٹیاں ملیں گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ سنٹر فار سپیس اینڈ ایسٹرانومی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ ’’غالب امکان ہے کہ اس بار عید الاضحی 22اگست کو ہو گی۔ ذی الحج کا چاند 11گست کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر 1بج کر 58منٹ پر نمودار ہو گا اور غروبِ آفتاب کے 10منٹ بعد چاند بھی غروب ہو جائے گا۔اس لحاظ سے اتوار کو ذی القعدہ کی 30تاریخ ہو گی اور پیر کو ذی الحج کی پہلی تاریخ، اور عیدالاضحی کا پہلا دن دوسرے بدھ کے روز ہو گا۔‘‘

الجروان کا کہنا تھا کہ ’’اگر عید ہمارے اندازے کے مطابق 22اگست کو آتی ہے تو متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری کیے گئے چھٹیوں کے شیڈول کے مطابق اس بار 5چھٹیاں ہوں گی کیونکہ اس دوران یوم عرفات بھی آ رہا ہے اور ایک ہفتہ وار چھٹی بھی اس میں شامل ہو جائے گی، جبکہ تین عید الاضحی کی چھٹیاں ہوں گی۔‘‘یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر پاکستان میں بھی عید الاضحی 22اگست کو ہوتی ہے تو یہاں بھی 5چھٹیاں ہی ہوں گی۔

مزید : عرب دنیا