اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی متفرق درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں مزیددستاویزات جمع کرانے کی اجازت طلب کی گئی ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت میں دائردرخواست کی کاپی جمع کرانے کی اجازت دی جائے،اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کی جانب سے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس بھی دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کل نوازشریف کی درخواست پرسماعت کرے گی ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /اسلام آباد