نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2018کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والے 51 پیسے کے اضافے سے صارفین پر ساڑھے 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد