پی پی 39 پسرور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی ن لیگی امیدوار ہار گیا

30 جولائی 2018 (13:55)

سیالکوٹ، پسرور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے  مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا, مایوسی کا ہی سامنا کرناپڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی پی 39 پسرورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیاجس میں آزادامیدواررانا لیاقت کے ووٹوں کی تعداد میں مزید 221ووٹوں کا اضافہ ہوگیا۔ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران آزاد امیدوار رانا لیاقت نے مجموعی طور پر 30 ہزار891ووٹ حاصل کئے جبکہ ن لیگ کے مرزا الطاف  4631 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے.دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار رانا لیاقت کے 195 ووٹ جب کہ ن لیگ کے 304 ووٹ کم ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  آزا د امیدوار لیاقت علی 31086 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے تھے جبکہ  ن لیگ کے مرزا الطاف 4937 ووٹ لے پائے تھے ۔ 

مزیدخبریں