جہانگیر ترین سے مزید 3 ارکان اسمبلی کی ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی

جہانگیر ترین سے مزید 3 ارکان اسمبلی کی ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین ...
جہانگیر ترین سے مزید 3 ارکان اسمبلی کی ملاقات،تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے باگ دوڑ جاری ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے مزید 3 آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جہانگیر ترین سے این اے 97 بھکر سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے ملاقات کی جبکہ پی پی 89 سے امیرمحمدخان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ پی پی 90 سے سعیداکبرنوانی بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کوتیار ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد