انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد شاہد خاقان عباسی کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو دونوں حلقوںسے ہارنے کے بعد ایک اور دھچکا، پارٹی ٹکٹ ہولڈر راجا محمد علی کی بجائے ان کا حمایت یافتہ آزادایم پی اے راجہ صغیر احمد تمام تر دبائو کے باوجود بنی گالہ جا کر کپتان کے ہو گئے۔
راجا صغیراحمد گزشتہ انتخابات میں پلنگ کے انتخابی نشان پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ محمدعلی کے مدمقابل تھے لیکن 38 ہزارو وٹیں لینے کے باوجود ناکام ہو گئے تھے۔اب کی بار ان کاانتخابی نشان بالٹی تھا اور انھوں نے سخت انتخابی جنگ کے بعد19سوووٹوں کی برتری سے اپنے حریف راجا محمد علی کوشکست سے دوچار کیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات کے دوران ہی راجہ صغیر احمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیت کر اس پارٹی کاحصہ بنیں گے جو حکومت بنائے گی تاکہ علاقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کر سکوں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگی ورکر اور کارکن آئے روز احتجاج کرتے رہے مگر شاہد خاقان عباسی اور ان کے گروپ کی مسلم لیگ کو یکجا نہ کرنے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم شاہد عباسی دونوں حلقوں سے ہار گئے۔