شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے
شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔شہبازشریف پمز میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں ان کے ہمراہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی آئے ہیں۔شہبازشریف نے اسلام آباد آمد سے قبل نوازشریف سےملاقات اور ان کی صحت دریافت کرنے کے لیے حکام سے درخواست کی تھی تاہم انہیں تاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

شہبازشریف آج سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ان کی دوپہر کو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس کے لیے شہبازشریف ایاز صادق کے گھرپر موجود ہیں۔

شبہازشریف وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں انہیں پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا اور شہبازشریف انہیں اعتماد میں بھی لیں گے۔شہبازشریف پارٹی رہنماؤں سےملاقات کریں گے جس میں قومی اسمبلی میں حلف لینے اور مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سمیت پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔