عمران خان کومالدیپ کے صدرکاٹیلیفون،کامیابی پرمبارکباد

عمران خان کومالدیپ کے صدرکاٹیلیفون،کامیابی پرمبارکباد
عمران خان کومالدیپ کے صدرکاٹیلیفون،کامیابی پرمبارکباد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کومالدیپ کے صدرنے ٹیلیفون کیااور الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی ۔

ترجمان کے مطابق مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں ان کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیااور انہیں عام انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد بھی دی ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کاشکریہ اداکیا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد