5 نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بنی گالہ پہنچ گئے ، معاویہ اعظم سے معاملات طے

5 نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بنی گالہ پہنچ گئے ، معاویہ اعظم سے ...
5 نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بنی گالہ پہنچ گئے ، معاویہ اعظم سے معاملات طے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی اور رائے حسن نواز بنی گالہ پہنچ گئے ، قومی اور پنجاب اسمبلی کے 2، 2 آزادارکان بھی بنی گالہ پہنچ گئے جبکہ گھوٹکی سے آزادایم این اے علی محمدمہر بدھ کوعمران خان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین سے نومنتخب ارکان اسمبلی ثنااللہ مستی خیل،امیرمحمدخان اورحسن اور سعید اکبر نوانی نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے، تینوں ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کے ہمراہ بنی گالہ پہنچ گئے ۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور رائے حسن نواز بھی بنی گالہ پہنچ گئے ،چاروں ارکان اسمبلی عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ گھوٹکی سے آزادایم این اے علی محمدمہر بدھ کوعمران خان سے ملاقات کریں گے۔

دریں اثنا عمران خان سے آزادرکن پنجاب اسمبلی فداحسین وٹونے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،جبکہ تحریک انصاف کے معاویہ اعظم سے معاملات طے پاگئے ہیں جو جلد عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد