چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا خط ، الیکشن جیتنے پر مبارکباد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا خط ، الیکشن ...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا خط ، الیکشن جیتنے پر مبارکباد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف بین الاقوامی رہنماﺅں کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے بھی خط لکھ دیا اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کولکھے گئے خط میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں،عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد