میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا ...
میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ نے میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی ضمانت منظور کرلی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزمان مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کی ضمانت 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

میگا کرپشن سکینڈل 2016 میں اس وقت سامنے آیا جب مشتاق رئیسانی کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا بعد ازاں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

چھاپے کے دوران مشتاق رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ روپے کی نقدی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے تھے۔

بعد ازاں قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ