غیر ملکی ایئر لائن 50عازمین حج کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گئی

غیر ملکی ایئر لائن 50عازمین حج کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گئی
غیر ملکی ایئر لائن 50عازمین حج کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی ایئر لائن 50عازمین حج کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گئی ۔جس پرپرواز میں رہ جانے والے عازمین حج نے ایئر پورٹ پر احتجاج شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے عازمین حج نے مطالبہ کیا ہے کہ احرام میں موجود تمام عازمین حج کا فوری طور پر سعودی عرب بھجوایا جائے اور پاکستان وزارت مذہبی امور معاملے کو دیکھے۔

واضح رہے کہ عازمین حج کو سفری سہولیات میں کوتاہی برتنے والی ایئرلائن کو بھاری جرمانہ کیا جاتا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی