عمران خان کی فتح کے اگلے ہی پاکستانیوں نے کتنا ٹیکس جمع کروادیا؟ نئی تاریخ رقم ہوگئی

عمران خان کی فتح کے اگلے ہی پاکستانیوں نے کتنا ٹیکس جمع کروادیا؟ نئی تاریخ ...
عمران خان کی فتح کے اگلے ہی پاکستانیوں نے کتنا ٹیکس جمع کروادیا؟ نئی تاریخ رقم ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت ملی ہے اور عمران خان نے پہلے ہی خطاب میں ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅں کا پیغام دیا تو اندرون و بیرون ملک موجود اثاثوں کو ڈکلیئرکرانے میں واضح طورپر تیزی دیکھنے میں آئی ۔

ٹیکس سے متعلق انتہائی اہم ادارے کے ذرائع کے حوالے سے انگریزی جریدے ڈان نے بتایاکہ ’ صرف جمعہ کے روز ہی اڑھائی بلین روپے (اڑھائی ارب روپے )جمع ہوئے جو کہ جولائی کے ایک ہی دن میں جمع ہونیوالے ٹیکسز کی سب سے بھاری رقم ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ تاحال اس امید میں ہیں کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں دوبارہ توسیع ہوگی لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اس سکیم میں مزید توسیع کی تردید کردی۔

یادرہے کہ اس سے قبل ممکنہ وزیرخزانہ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی واضح کرچکے ہیں کہ ایمنسٹی سکیم کے مخالف ہیں ، اس لیے اس میں توسیع کا امکان نہیں ۔

مزید : بزنس