نیب کی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

نیب کی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
نیب کی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیر پانی بجلی لیاقت جتوئی کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق وفاقی سیکریٹری اسماعیل قریشی، یوسف میمن اور ڈاکٹر نسیم اے خان بھی شریک  ملزمان میں شامل ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد