WWE کے معروف ریسلر 46 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

WWE کے معروف ریسلر 46 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
WWE کے معروف ریسلر 46 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ریسلنگ کے پرستاروں کے لئے بُری خبر ہے کہ WWE کے سپر سٹار ریسلر برائن کرسٹوفر ، جو ”گرینڈ ماسٹر“ کے نام سے مشہور تھے، محض 46سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ مشہور ریسلر جیری دی کنگ کے بیٹے برائن کرسٹوفر نے دوران حراست اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی، جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی موت ہوچکی تھی۔ وہ شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے اور گرفتاری سے بچنے کے جرائم میں زیر حراست تھے اور جیل میں ہی انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

WWE انتظامیہ کی جانب سے برائن کی موت کا اعلان کئے جانے کے بعد ان کے ساتھی ریسلرز، دوست احباب اور پرستاروں کی جانب سے اظہار غم کا سلسلہ جاری ہے۔ مشہور ریسلر ہلک ہوگن نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” برائن تم ہمیشہ چھا جا یا کرتے تھے۔ تمہارے لیے صرف محبت برادر!“ اسی طرح مشہور ریسلر کرٹ اینگل نے بھی برائن کی موت کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ سپورٹس انٹرٹینمنٹ کی تاریخ کا غمناک ترین دن ہے۔“

مزید : بین الاقوامی /کھیل