’اگر آپ کے شوہر کے جسم پر یہ چیز موجود ہے تو بے وفائی کا خطرہ بہت زیادہ ہے‘ سائنسدانوں نے بیگمات کو وارننگ دے دی

’اگر آپ کے شوہر کے جسم پر یہ چیز موجود ہے تو بے وفائی کا خطرہ بہت زیادہ ہے‘ ...
’اگر آپ کے شوہر کے جسم پر یہ چیز موجود ہے تو بے وفائی کا خطرہ بہت زیادہ ہے‘ سائنسدانوں نے بیگمات کو وارننگ دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بوسٹن(نیوز ڈیسک)آج آپ کی محبت کا دم بھرنے والا کل بدل بھی سکتا ہے، بظاہر تو یہ بات جاننے کا کوئی طریقہ نہیں البتہ سائنسدانوں نے ”ٹیٹو“ کو ایک ایسی علامت ضرور قرار دے دیا ہے جو بے وفائی کی پیشگی خبر دے سکتی ہے۔

بے وفائی کے موضوع پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی رویے اور عادات میں سے کچھ چیزیں ایسی ضرور ہیں جو بے وفائی کی جانب اشارہ کرتی ہیں اور دلچسپ اتفاق دیکھئے کہ ٹیٹو کو ان علامات میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے جسم پر ٹیٹو ہوتے ہیں ان کی جانب سے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کا خدشہ غیر معمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین نفسیات نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جو لوگ اپنے جسم پر ٹیٹو بنواتے ہیں ان میں سے اکثر خود اعتمادی کی کمی کے شکار ہوتے ہیں اور احساس کمتری کے باعث ازدواجی تعلق میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتے۔ وہ اپنے ذہنی اطمینان کیلئے اور خود کو اپنی ہی نظر میں بہتر محسوس کرنے کیلئے شریک حیات کے علاوہ کسی دوسرے شخص کی توجہ کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ اور اتفاق یہ ہے کہ دیگر افراد بھی وقتی لطف اندوزی اور عارضی تعلق کیلئے ٹیٹو والے افراد میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں اور یوں ان کی بے وفائی کے امکانات اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس