غیر مجاز طریقے سے حج کے سہولت کاروں کو قید اور جرمانے کی سزاؤں کا اعلان 

غیر مجاز طریقے سے حج کے سہولت کاروں کو قید اور جرمانے کی سزاؤں کا اعلان 
غیر مجاز طریقے سے حج کے سہولت کاروں کو قید اور جرمانے کی سزاؤں کا اعلان 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ حج کے موقع پر مقامی سطح پرغیرقانونی طریقے سے لوگوں کو حجاج میں شامل کرنے والے افراد ان کے سہولت کاروں کو قید اور جرمانوں کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے کہا کہ حج سیزن میں غیرمجاز افراد کو عازمین حج میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے انتظامی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں غیرقانونی طریقے سے لوگوں کو حجاج میں شامل کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گی اور ایسے افراد کو قید اور جرمانوں کی سزاؤں کا سامنا کرنے کے ساتھ کئی دوسری پابندیوں کا بھی سامنا ہوگا۔فیلڈ حکام نے مکہ مکرمہ میں بعض داخلی مراکز سے ایسے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جو غیرقانونی طریقے سے لوگوں کو عازمین حج میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے موقع پر تمام انتظامی اور قانونی کمیٹیاں 24 گھنٹے کی بنیاد پر متحرک رہیں گی اور کس بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے والے شخص کو موقع پر سزا دی اجائے گی۔ ہر اس شخص کو جو کسی غیرمجاز شخص کو حجاج کرام میں شامل کرنے کی کوشش کرے گا اسے کم سے کم پندرہ دن قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کی جائے گا۔ اگر وہ غیرملکی ہے تو اسے سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا اور دوبارہ اس کے مملکت میں دخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ 

قانون کی خلاف ورزی میں مدد کرنے والے سہولت کاروں کی گاڑیاں بھی ضبط کی جاسکتی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کا کوئی باشندہ اگرغیرقانونی طریقے سے لوگوں کو حجام میں شامل کرے گا تو اسے بھی پہلے مرحلے میں 15 دن قید اور10 ہزار ریال جرمانہ اور دوسری بار ایسا کرنے پر 2ماہ قید اور50 ہز ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ تیسری بار ایسا کرنے پر6 ماہ قید اور50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

مزید : عرب دنیا