سڑک کنارے بھیک مانگنے والے خواجہ سراءکو پولیس نے شک کی بنیاد ہ پر حراست میں لیاتوایسا انکشاف ہوا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سڑک کنارے بھیک مانگنے والے خواجہ سراءکو پولیس نے شک کی بنیاد ہ پر حراست میں ...
سڑک کنارے بھیک مانگنے والے خواجہ سراءکو پولیس نے شک کی بنیاد ہ پر حراست میں لیاتوایسا انکشاف ہوا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے سڑک پر کھڑے ہو کر بھیک مانگنے والے خواجہ سراءکو شک پڑنے پر حراست میں لیا تو وہ جعلی خواجہ سرا نکلا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جعلی گداگروں کے خلاف آپریشن کے دوران جب سڑک کنارے کھڑے ہو کر بھیک مانگنے والے خواجہ سراءکو شک کی بنا پر حراست میں لیا تو وہ جعلی خواجہ سراءنکلا ۔پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر لاہوکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کو اپنی محنت کی کمائی نہ دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ چوکو ں،چوراہوں میں میں بغیر تعطل ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ معاشی ضروریات ہر ایک کے ساتھ ہیں پیٹ کے تقاضوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا غریب ہونا ضرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کےلئے محتاج بنانا جرم ہے۔