عمران خان سے چودھری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات ، مرکزاور پنجاب میں تعاون کی یقین دہانی

عمران خان سے چودھری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات ، ...
عمران خان سے چودھری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات ، مرکزاور پنجاب میں تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان سے چودھری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی جس کے بعد مسلم لیگ ق کا وفد میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگیا ۔

جیونیوزکے مطابق متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں چودھری شجاعت نے عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مسلم لیگ ق کے چار ارکان اسمبلی مرکز میں بھی تحریک انصاف سے مکمل تعاون کریںگے اور پنجاب میں تحریک انصاف کے نامزدوزیر اعلیٰ کی بھی مکمل حمایت کی جائیگی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر ، نعیم الحق ودیگر موجود تھے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعدمسلم لیگ ق کا وفد میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگیا ۔

مزید :

قومی -