پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے لڑکی نے زہر کھا لیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر انہیں ایسی خوشخبری مل گئی کہ دونوں کو یقین کر نا مشکل ہو گیا

پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے لڑکی نے زہر کھا لیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر انہیں ...
پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے لڑکی نے زہر کھا لیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر انہیں ایسی خوشخبری مل گئی کہ دونوں کو یقین کر نا مشکل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہریانہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایک انوکھی شادی دیکھنے کو ملی جہاں ایک عاشق جوڑا زہر کھانے کے بعدشادی کے مقدس بندھن میں بندھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرومکھ اور کسم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ اہل خانہ کے ڈر سے دونوں نے زہریلی چیز پی لی۔ زہر پینے کے بعد گرومکھ نے اپنے بڑی بھائی کو فون کیا اور بتایا کہ ہم دونوں نے زہر کھا لیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی گرومکھ کا خاندان ان کے پاس پہنچا اور دونوں کو سرکاری ہسپتال میں داخل کروادیا۔ہسپتال میں جب لڑکی کا خاندان پہنچا تو ان کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی لیکن پھرہسپتال کے ایک گارڈ نے دونوں فریقوں کو خاموش کرایا اور انہیں اپنے بچوں کی طرف دھیان دینے کوکہا ۔جس کے بعد لڑکی اور لڑکے کے والدین نے انکی شادی کر نے کا فیصلہ کر لیا اور ان دونوں کی ہسپتال میں ہی شادی کر دی۔ڈاکٹر ز کے مطابق لڑکے کا حالت ٹھیک جبکہ لڑکی ابھی بھی خطرے میں ہے ۔ دونوں کالج میں پڑھنے کے دوران ہی ایک دوسرے سے ملے تھے لیکن دونوں کے گھر والے ان کی شادی کے خلاف تھے۔