’’میں صرف ایک صورت میں وزیراعلی کے پی کے کا عہدہ چھوڑوں گا‘‘ پرویز خٹک نے سب سے سخت شرط لگا دی ، عمران خان بڑی مشکل میں 

’’میں صرف ایک صورت میں وزیراعلی کے پی کے کا عہدہ چھوڑوں گا‘‘ پرویز خٹک نے ...
’’میں صرف ایک صورت میں وزیراعلی کے پی کے کا عہدہ چھوڑوں گا‘‘ پرویز خٹک نے سب سے سخت شرط لگا دی ، عمران خان بڑی مشکل میں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جس پر پورے ملک نے اعتماد کیا اسے اپنے کھلاڑی نے دھوکا دے دیا ، پرویز خٹک وزیراعلی کے پی کا قلمدان اپنے پاس رکھنے پر بضد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا عہدہ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا،پشاور اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا چاہتا ہوں ۔رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک کو 6ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وہ وزرات اعلی کے عہدے کیلئے اراکین کو اعتماد میں لیں گے، نہیں پرویز خٹک نے پشاور سے نومنتخب ایم پیز سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں عمران خان نے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران انہیں وفاقی حکومت میں عہدے کی پیشکش کی تھی ،تاہم وہ ابھی تک وزارت اعلی خیبر پختونخوا حاصل کرنے کے لئے بضد ہیں ۔