چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہونگے ، الیکشن کمیشن کی سیاسی رہنماﺅں کے بیانات کی مذمت

چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہونگے ، الیکشن کمیشن کی سیاسی رہنماﺅں کے ...
چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہونگے ، الیکشن کمیشن کی سیاسی رہنماﺅں کے بیانات کی مذمت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے بعض سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد تے ہوئے سیاسی رہنما ﺅں کی بیانات کی مذمت کی ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چند سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کردیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کے چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ایسے بیانا ت کو سنجیدگی سے لیا گیاہے ۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن اس حوالے سے کل اپنا تفصیلی ردعمل دے گا ۔

مزید : قومی