کے پی کے وزارت اعلیٰ ،پرویز خٹک نے وہ اعلان کردیا جس کا عمران خان کو انتظار تھا

کے پی کے وزارت اعلیٰ ،پرویز خٹک نے وہ اعلان کردیا جس کا عمران خان کو انتظار ...
کے پی کے وزارت اعلیٰ ،پرویز خٹک نے وہ اعلان کردیا جس کا عمران خان کو انتظار تھا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا،عمران خان جو فیصلہ کریں گے قبول ہو گا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی بھی اختلاف یا گروپ بندی نہیں ے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا ،میرے بارے میں عمران خان فیصلہ کریں گے ،عمران جس کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی سے ملاقات جیت کی خوشی میں تھی اور سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے ارکان اسمبلی کو مدعو کیا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈ یا پر خبر نشر ہو رہی تھی کہ اس ملاقات میں پرویز خٹک ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی سے حمایت طلب کر رہے ہیں تاکہ وہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ بن سکیں ۔

مزید : قومی