برطانیہ،شدید بارشیں ، 17افراد زخمی ،سیاحوں کی مشکلات بڑھ گئیں

برطانیہ،شدید بارشیں ، 17افراد زخمی ،سیاحوں کی مشکلات بڑھ گئیں
برطانیہ،شدید بارشیں ، 17افراد زخمی ،سیاحوں کی مشکلات بڑھ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (صباح نیوز)برطانیہ میں طوفانی بارشوں کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے پر چھٹیاں منانے جانے والے پھنس گئے، جاپان سے سمندری طوفان جونگ دری ٹکرا گیا، شدید بارش سے نو صوبوں میں کاروبار زندگی میں رخنہ پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں شدید گرمی کے بعد ہونے والی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی کو بری طرح متاثر ہوا ، لندن کے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے سے پروازیں منسوخ ہونے کے باعث بیرون ملک چھٹیاں منانے جانے والے پھنس گئے۔دوسری جانب سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، زیر سمندر راستے یورو چینل کے راستے فرانس جانے والے ٹریفک کے رش میں پھنس گئے ۔

مزید : بین الاقوامی