عمران خان جسے وزیر اعلیٰ کے پی کے بنائیں گے قبول ہوگا :پرویز خٹک کی تحریک انصاف میں اختلافات کی تردید

عمران خان جسے وزیر اعلیٰ کے پی کے بنائیں گے قبول ہوگا :پرویز خٹک کی تحریک ...
عمران خان جسے وزیر اعلیٰ کے پی کے بنائیں گے قبول ہوگا :پرویز خٹک کی تحریک انصاف میں اختلافات کی تردید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان جس کو وزیر اعلیٰ کے پی کے بنائیں گے وہ مجھے قبو ل ہوگا ۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر علیٰ خیبر پختونخوا کا فیصلہ عمران خان کریں گے ، میرے بارے میں جوفیصلہ عمران خان کریں گے وہ قبول ہوگا ۔عمران خان جس کووزیر اعلیٰ بنائیں مجھے قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ پارٹی جو سیٹ چھوڑنے کو کہے گی وہ میں چھوڑ دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے ملاقات جیت کی خوشی میں تھی ۔یہ اجلاس نہیں تھا نو منتخب ارکان ایک دوسرے سے ملنے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے ۔سب کو سپیکر نے بلایا تھا ۔

مزید : قومی