شوہر پر شک، نوجوان دلہن نے پیچھا کرنے کے لئے تفتیشی لگادیا، چھپ چھپ کر کہاں جاتا تھا؟ ایسی شرمناک ترین حقیقت سامنے آگئی کہ کوئی کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا، 72 سال کی۔۔۔

شوہر پر شک، نوجوان دلہن نے پیچھا کرنے کے لئے تفتیشی لگادیا، چھپ چھپ کر کہاں ...
شوہر پر شک، نوجوان دلہن نے پیچھا کرنے کے لئے تفتیشی لگادیا، چھپ چھپ کر کہاں جاتا تھا؟ ایسی شرمناک ترین حقیقت سامنے آگئی کہ کوئی کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا، 72 سال کی۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم(نیوز ڈیسک) شوہر کی بے وفائی کا انکشاف کسی بھی خاتون کے لئے بڑے صدمے کی بات ہے مگر کسی نوجوان لڑکی کا نوجوان شوہر کسی ضعیف العمر بڑھیا سے عشق لڑاتا پکڑا جائے تو یہ انکشاف صدمہ خیز ہونے کے ساتھ ساتھ خاصا مضحکہ خیز بھی ہے۔ عشق کی یہ عجیب و غریب داستان برطانوی شہر برمنگھم سے سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر کو 72 سالہ خاتون کے ساتھ عشق لڑاتے پکڑ لیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق پرائیویٹ جاسوسی کمپنی کارٹر ہیرس گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک جاسوس نے بتایا ہے کہ نوبیاہتا لڑکی کی عمر 24 سال ہے، اس کا شوہر 26 سال کا ہے، لیکن اس کی ناجائز محبوبہ 72 سال کی ہے۔ جاسوس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسا کیس کبھی نہیں دیکھا، یعنی اس معاشقے نے تو جاسوسوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

اس کیس پر کام کرنے والے جاسوس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے اپنے خاوند کے رویے میں کچھ تبدیلیاں دیکھتے ہوئے جاسوسی کمپنی کی خدمات لی تھیں۔ یہ کیس حل ہونے میں تو زیادہ وقت نہیں لگا لیکن ناجائز محبوبہ کی عمر کے بارے میں جو انکشاف سامنے آیا وہ کسی کے لئے بھی قابل یقین نہیں تھا۔ پتا چلا ہے کہ نوجوان بڑی عمر کی خواتین میں خاص دلچسپی رکھتا ہے اور انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹوں کے ذریعے معمر خواتین کے ساتھ رابطے میں تھا۔

خاوند کے شرمناک شوق نے نوجوان دلہن کے شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ اس نے تفصیلات سامنے آنے پر شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور عنقریب طلاق کے لئے عدالت کا رخ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی