”چیف الیکشن کمشنر یہ کام نہیں کریں گے“ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو دوٹوک جواب دیدیا، ہر کوئی حیران رہ گیا

”چیف الیکشن کمشنر یہ کام نہیں کریں گے“ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ...
”چیف الیکشن کمشنر یہ کام نہیں کریں گے“ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو دوٹوک جواب دیدیا، ہر کوئی حیران رہ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای سی پی کے ترجمان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کل (منگل) کو تفصیلی موقف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد