شادی شدہ خاتون نے اپنے محبوب کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگادی کیونکہ اس کی۔۔۔

شادی شدہ خاتون نے اپنے محبوب کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگادی کیونکہ اس ...
شادی شدہ خاتون نے اپنے محبوب کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگادی کیونکہ اس کی۔۔۔

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک) خواتین پر مردوں کے مظالم کی کہانیاں بہت عام سننے کو ملتی ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا پر ایسا ظلم ڈھا دیا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان کا دل دہل جائے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پراکشم ڈسٹرکٹ کے گاﺅں چوتپالی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شبیر شیخ نے اسی گاﺅں کی 28 سالہ شکیرہ سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ دونوں شادی شدہ تھے لیکن ایک عرصے سے ناجائز مراسم بھی استوار کئے ہوئے تھے۔ گاﺅں سے باہر ان دونوں نے ایک پولٹری فارم بنا رکھا تھا جس میں دونوں حصہ دار تھے۔ وہ اکثر اسی پولٹری فارم میں ملتے تھے اور اکٹھے وقت گزارتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے درمیان مالی جھگڑا چل رہا تھا جس پر شکیرہ نے شبیر کے قتل کا منصوبہ بنایا تاہم اسے اس بات کا اندازہ نا ہو سکا۔ ہفتے کی شب شکیرہ نے شبیر کو پولٹری فارم بلایا اور جنونی جنسی فعل کا تقاضہ کرتے ہوئے اسے لوہے کی چارپائی کے ساتھ زنجیروں کی مدد سے باندھ دیا۔ پولیس کے مطابق وہ دونوں پہلے بھی کئی بار ایسا کر چکے تھے، لیکن اس بار کچھ اور ہی ہونے والا تھا۔

شکیرہ نے شبیر کو لوہے کی زنجیر کے ساتھ لوہے کی چارپائی کے ساتھ باندھا اور پٹرول کی بوتل اٹھا لائی۔ اس نے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی اور کمرے کا دروازہ بند کر کے اپنے گھر چلی گئی۔ صبح کے وقت جب ایک ملازم پولٹری فارم آیا تو کمرے سے آنے والی بدبو کے باعث پولیس کو خبر کی گئی۔

بدقسمت شبیر کی لاش پوری طرح جل کر بھسم ہو چکی تھی، تاہم بعد ازاں شکیرہ نے خود پولیس کے سامنے پیش ہو کر بتایا کہ اس نے شبیر کو جلا کر مار ڈالا ہے۔ ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی