جان سینا ’’ بمبل بی ‘‘ کا روپ دھار کر مداحوں میں پہنچ گئے

جان سینا ’’ بمبل بی ‘‘ کا روپ دھار کر مداحوں میں پہنچ گئے
جان سینا ’’ بمبل بی ‘‘ کا روپ دھار کر مداحوں میں پہنچ گئے

  

واشنگٹن (اے این این )معروف ریسلر اور اداکار جان سینا ہمیشہ کچھ منفرد انداز میں مداحوں کو ھیران کرتے دکھائی دیتے ہیں.جان سینا بمبل بی کا روپ دھار کر مداحوں میں پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سان ڈیاگو میں ہونیوالے کامک کون میں بھی جان سینا نے کچھ الگ کرنے کا ارادہ کیا تو مشہور ٹرانسفارمر کردار بمبل بی کا روپ دھار کر اپنے مداحوں کے درمیان آگئے ۔جان سینا کی تصویر تھامی خاتون نے جب بمبل بی اور جان سینا کے بارے میں کامک کون میں آنیوالوں سے ان کی رائے پوچھی تو مداحوں کی اکثریت نے جان سینا کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا اتنے میں جان سینا نے بمبل بی کا ماسک ہٹایا تو مداح حیرت زدہ رہ گئے اوراپنے پسندیدہ فنکار اور ریسلر کو اپنی نظر کے سامنے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔

مزید : کھیل