عام انتخابات میں بد ترین شکست کے بعد چوہدری نثار منظر عام سے غائب لیکن اب وہ کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ایسی خبر آگئی کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

عام انتخابات میں بد ترین شکست کے بعد چوہدری نثار منظر عام سے غائب لیکن اب وہ ...
عام انتخابات میں بد ترین شکست کے بعد چوہدری نثار منظر عام سے غائب لیکن اب وہ کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ایسی خبر آگئی کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کیلئے اپنے حریف سرور خان کی جانب سے خالی چھوڑی گئی نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ کے قریبی معتبر ذرائع نے دبتایا کہ چوہدری نثار کے قریبی ساتھی ان سے متاثر ہیں کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں اور ثابت کریں کہ بدھ کو ہونے والی پولنگ کا نتیجہ عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں تھا۔ذرائع نے اشارہ دیا کہ چوہدری نثار اپنی صوبائی نشست رکھیں گے اور اس پر حلف لیں گے اور یہ ممکن ہے کہ وہ (ن)لیگ کو وزیر اعلی کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔مذکورہ معاملے پر چوہدری نثار سے موقف کیلئے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید : قومی