تمنا بھاٹیا کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کی خبروں سے پریشان

تمنا بھاٹیا کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کی خبروں سے پریشان
تمنا بھاٹیا کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کی خبروں سے پریشان

  

ممبئی (یواین پی) بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کرکٹرز اور فنکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبروں سے عاجز آگئیں۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا 2012 میں اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب ان کا نام بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ لیا جانے لگا ا ور جب انہیں سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ دیکھا گیا تو دوبارہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔ انہیں کبھی کھلاڑی تو اگلے دن کسی اداکار سے منسوب کردیا جاتا ہے تاہم وہ اکیلے خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں اور فی الوقت ان کیلئے والدین بھی دولہا تلاش نہیں کر رہے ہیں۔

مزید : تفریح