”ہمیں آپ سے اس معاملے پر تعاون میں دلچسپی ہے ۔۔“ چینی سفیر سے پہلی ملاقات میں ہی عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے گا

”ہمیں آپ سے اس معاملے پر تعاون میں دلچسپی ہے ۔۔“ چینی سفیر سے پہلی ملاقات ...
”ہمیں آپ سے اس معاملے پر تعاون میں دلچسپی ہے ۔۔“ چینی سفیر سے پہلی ملاقات میں ہی عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماﺅں کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔

چینی سفیر نے بھی آج بنی گالہ میں عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کی جس دوران مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے منشور کی تعریف کی۔

اس دوران عمران خان نے کہا کہ ہم چین کیساتھ ماحولیات کے تحفظ، ایکوسولائزیشن کیلئے اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد