فلم’’ بھارت ‘‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف نے لے لی
ممبئی(آن لائن) بالی وڈاداکارسلمان خان کی فلم’’’ بھارت ‘‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف نے لے لی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلمان خان کی فلم’’’ بھارت ‘‘ سے پرینکا کے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد ان کی جگہ کترینہ کیف کام کریں گی۔پرینکا نے امریکی گلوکار نک جوناس سے منگنی کے بعدفلم ’’ بھارت‘‘ میں کام کرنے سے انکار کیا اور اب فلم میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف ہیروئن بنیں گی۔ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔