نوازشریف جیل جاکر بھٹو یا زرداری نہیں بن سکتے :نفیسہ شاہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے نوازشریف جیل جا کر ذوالفقار علی بھٹو یا آصف زرداری نہیں بن سکتے ، آنیوالے دنوں میں تحریک انصاف میں جوتیوں میں دال بٹے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے جب بھی کردار ادا کیا ہے جمہوریت کے لئے ادا کیا ہے ۔ اس وقت ہم ملک کی سوچ رہے ہیں ، ڈالر ایک سو تیس روپے تک پہنچ گیا ہے اور اب یہ مزید بھی چڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا پریشر ساری جماعتوں پر ہے ۔ نیب کے کیسز تحریک انصا ف، مسلم لیگ ن پر بھی ہیں۔پیپلز پارٹی نے جتنا اینٹی کرپشن کے کیسز کا سامنا کیا ہے کسی نے نہیں کیا ۔ ہم اس کے عادی ہیں۔ آصف زرداری نے 11سال جیل کاٹی ہے ۔ ہمارا دہائیوں سے یہ موقف رہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے قربانی دیتی رہی ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں کہا گیا تھا ہم حلف نہیں لیں گے لیکن ہم نے ان کو قائل کیا کہ جمہوریت کے لئے حلف لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ نہیں کیا ۔ پنجاب میں جس پارٹی کی اکثریت ہے اس کو حکومت بنانی چاہئے ۔ و فاق میں یہ بات چل رہی تھی کہ سب جماعتیں مل کر حکومت بنا لیں لیکن پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے لئے اپوزیشن کا کردار ادا کرنا بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مصنوعی طاقت ہے اور اس کوبنایا گیا ہے ۔اس کا ان کو آنیوالے دنوں میں پتہ چلے گا جب جوتیوں میں دال بٹے گی ۔ تحریک انصا ف میں ابھی سے اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیل جاکر نہ آصف زرداری بن سکتے ہیں اورنہ ذوالفقار علی بھٹو بن سکتے ہیں۔