عمران خان پاکستان کے مارکوس ہیں ، بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ایم ایم اے کوہرایا گیا:حافظ حمد اللہ

عمران خان پاکستان کے مارکوس ہیں ، بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ایم ایم اے ...
عمران خان پاکستان کے مارکوس ہیں ، بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ایم ایم اے کوہرایا گیا:حافظ حمد اللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ایم ایم اے کو ہرایا گیا ، عمران خان پاکستان کے مارکوس ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ امریکہ کہہ رہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندوں کو مسترد کردیا گیا ہے ۔ یہ جو کچھ ہو رہاہے یہ بین الاقوامی ایجنڈا ہے اور اسی ایجنڈ ے کے تحت متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتوں کوہرایا گیا ہے ۔ عمران خان پاکستان کے مارکوس ہیں،الیکشن کو ماسوائے ایک دوپارٹیوں کے تمام پارٹیوں نے مسترد کیاہے ۔ حلف نہ اٹھانا ہماری جماعت کا موقف تھا لیکن دیگر جماعتوں نے کہا کہ احتجاج کے لئے پارلیمنٹ کا جو فورم ہے اس کو بھی استعمال کریں اور پارلیمنٹ کے باہر بھی احتجاج کریں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آگے چلنے دیں ان کو خود بخود پتہ چل جائے گا کہ حکمرانی کیسے کرنی ہے ؟ عمران خان سب سے پہلے یہ کریں کہ امریکہ کے ساتھ ملکر لڑی جانیوالی پڑوسی ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے علیحدہ ہو جائیں۔ تحریک انصاف کو مبارکباد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس لئے میں اس ڈاکے پر عمران خان کو مبارکباد نہیں دے سکتا اور نہ ہی یہ ہماری ر وایت ہے ۔

مزید : قومی