”ہمارے امیدوار پہلے دن اسمبلی میں۔۔۔“ قمر زمان کائرہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان بے اختیار مسکرا دیں گے

”ہمارے امیدوار پہلے دن اسمبلی میں۔۔۔“ قمر زمان کائرہ نے ایسا اعلان کر دیا ...
”ہمارے امیدوار پہلے دن اسمبلی میں۔۔۔“ قمر زمان کائرہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان بے اختیار مسکرا دیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے جیتنے والے امیدوار اسمبلی کے پہلے دن ہی حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے بجائے پارلیمینٹ میں جا کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہم کوئی ڈیڈلاک نہیں ہونے دے رہے بلکہ ہم سیاسی جماعتوں کے پاس جا رہے ہیں اور معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیتنے والے امیدوار قومی اسمبلی کے پہلے دن ہی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی