پنجاب حکومت میں شمولیت کا فیصلہ،چودھری پرویزالہٰی کاقومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑنے کااعلان

پنجاب حکومت میں شمولیت کا فیصلہ،چودھری پرویزالہٰی کاقومی اسمبلی کی دونوں ...
پنجاب حکومت میں شمولیت کا فیصلہ،چودھری پرویزالہٰی کاقومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑنے کااعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی طرف سے چودھری پرویزالہٰی کوپنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کی بنا پر چودھری پرویزالہٰی نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب حکومت میں اہم عہدہ ملنے کاگرین سگنل ملنے کے بعد پرویزالہٰی نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔ گجرات کی نشست پرمونس الہٰی الیکشن لڑیں گے جبکہ چکوال کی نشست پرامیدوارکافیصلہ چودھری شجاعت کریں گے۔

مزید : قومی