عمران خان طالبان خان ہیں یا امریکہ کے دوست ! طے کر لیا جائے:فواد چودھری

عمران خان طالبان خان ہیں یا امریکہ کے دوست ! طے کر لیا جائے:فواد چودھری
عمران خان طالبان خان ہیں یا امریکہ کے دوست ! طے کر لیا جائے:فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ طے کرلیا جائے عمران خان طالبان خان ہیں یا امریکہ کے دوست ، دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پہلے ایک بات طے کرلیں یا تو عمران خان طالبان خان ہیں یاامریکہ کے دوست ہیں دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔جے یو آئی کے رہنما حافذ حمد اللہ کے الزامات کے جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے الیکشن میں صرف 12لاکھ ووٹ لیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کو آئندہ کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہئے ۔ عمران خان کا کے پی کے اور قبائلی علاقوں پر جتنا علم ہے وہ کسی اور کونہیں ۔ عمران خان نے پہلی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ ایسے معاملات نہیں چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی قومی پارٹیاں ہیں اورانہوں نے جس طرح فضل الرحمن اور دیگر کو مسترد کیا ہے اورپارلیمنٹ میں آنے کافیصلہ کیاہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔عمران خان نے نوازشریف کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاہے اور آج میں نے بھی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کوصحت دے ۔

مزید : قومی