سعودی عرب ،مطاف سے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب ،مطاف سے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب ،مطاف سے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ

  

مکہ مکرمہ (صباح نیوز)مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں ہٹا کردی جائیں گی اور حج موسم میں ایک گھنٹے میں 107ہزار افراد طواف کرسکیں گے ۔

سعودی اخبار کے مطابق یہ بات مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی کے سیکرٹری مشہور بن محسن المنعمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مطاف اور مسجد الحرام کے خارجی صحنو ں پر سائبان کی تنصیب سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔مختلف جائزے لئے جا رہے ہیں۔ عازمین حج کے آرام و راحت کو یقینی بنانے والے بہتر سے بہتر ڈیزائن کے انتخاب کیلئے غوروخوض کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ضیف نظام کا افتتاح کردیا۔ اس کے تحت حاجیوں کی تمام بسوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائیگی۔ 28 کمپنیوں کے ماتحت 17ہزار بسوں کی جملہ سرگرمیوں کی نگرانی کی جائیگی۔ ضیف پروگرام بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے وادی مکہ ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کرایا ہے۔ یہ سمارٹ ایپلی کیشن پر منحصر ہے۔

مزید : عرب دنیا