عمران خان عالمی کٹھ پتلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے :نہال ہاشمی

عمران خان عالمی کٹھ پتلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے :نہال ہاشمی
عمران خان عالمی کٹھ پتلی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے :نہال ہاشمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری اورپیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے ، عمران خان کی حیثیت عالمی سطح پر ایک کٹھ پتلی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمار ی مجبوری تھی کہ ہم پارلیمنٹ کو عزت دیتے تھے جب سعودیہ میں فوج بھیجے جانے کی بات ہوئی تھی تو ہم نے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا ۔ عمران خان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کی ہے جو عالمی سطح کی ایک کٹھ پتلی ہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم چوکوں اور چوراہوں میں کھڑے ہوکر پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجیں گے ۔ عمران خان اب پارلیمنٹ میں جانے سے پہلے قوم سے معافی مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ جیل سے تو سیاست کا آغاز ہو تا ہے ۔ نوازشریف جتنے طاقتور جیل میں ہیں اتنا یہ باہر نہیں تھے ۔ جیل کی دیواریں ان کو نہیں روک سکیں گے ۔ پاکستان کے عوام نوازشریف کوبہت چاہتے ہیں۔ ہم سیکھ رہے ہیں پیپلز پارٹی سارے پتے کھول کر سامنے نہیں رکھے گی ۔ ہماری اور پیپلز پارٹی کی قسمت ایک ہے ۔ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے بڑی طویل جدو جہد ہے ۔

مزید : قومی