فرانس کی قیادت والی یورپی یونین نہیں چاہیے: ہنگرین وزیراعظم

فرانس کی قیادت والی یورپی یونین نہیں چاہیے: ہنگرین وزیراعظم
فرانس کی قیادت والی یورپی یونین نہیں چاہیے: ہنگرین وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بڈاپسٹ (این این آئی)ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ وہ ایسی یورپی یونین نہیں چاہتے، جس کی قیادت فرانس کر رہا ہو۔ مئی 2019 میں یورپی پارلیمان کے لیے انتخابات فیصلہ کن ہوں گے۔
جرمن اخبار سے بات چیت میں اوربان نے کہاکہ ہمیں اس سے قبل اتنے فیصلہ کن انتخابات کا سامنا کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے فرانسیسی صدر امانویل میکرون کا نام لیے بغیر کہاکہ جرمن شہریوں کو آنکھیں کھلی رکھنا چاہییں۔ یہاں ایک فرانسیسی تصور ہے، جس کا بنیادی طور پر مطلب یہ ہے کہ جرمن پیسے سے یورپ کی قیادت فرانس کرے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ ایسی چیز ہے، جسے میں مسترد کرتا ہوں۔ ہمیں ایسی یورپی یونین نہیں چاہیے، جس کی قیادت فرانس کرے۔ تمام یورپی شہریوں کی بات سنی جانا چاہیے اور ہمیں اب کسی بھی بڑے فیصلے سے قبل یورپی انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے اورامیگریشن اور بجٹ جیسے معاملات سے متعلق کوئی بھی پالیسی بنانے سے قبل ہمیں یورپی عوام کی رائے جاننا چاہیے۔