پاک فو ج اور ایف سی کے جوا ن پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں فائرنگ کرتے رہے :عبد الغفور حیدری کا الزام

پاک فو ج اور ایف سی کے جوا ن پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں فائرنگ ...
پاک فو ج اور ایف سی کے جوا ن پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں فائرنگ کرتے رہے :عبد الغفور حیدری کا الزام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں پاک فوج اور ایف سی کے جوان خوشی سے فائر کرتے رہے ، پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی اے کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے جیتنے کی صورت میں فوج اور ایف سی کے جوان خوشی سے فائر کرتے رہے ۔ پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہاہے ۔میں نے خود اس الیکشن کے دن آر او ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ودیگر عہدیدارا ن سے رابطے کئے مگر وہ سب بے بس نظر آرہے تھے ۔انہوں نے کے کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کا موقف بھی الیکشن کے حوالے سے واضح ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے ۔

مزید : قومی