امریکی شہر نیوآرلینز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی شہر نیوآرلینز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
امریکی شہر نیوآرلینز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (این این آئی)امریکی شہر نیو آرلینز میں مجمع پر فائرنگ کے واقعہ میں3 افراد ہلاک اور کم از کم 7 زخمی ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے کہاکہ مقامی وقت کے مطابق 2مسلح افراد نیفرینچ کوارٹر کے علاقے سے تقریباً 3 میل کے فاصلے پر لوگوں کے ایک اجتماع پر بلا امتیاز فائرنگ کر دی۔3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 7 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ فوری طور پر زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ۔نیو آرلیز کی میئر لاٹویا کانٹرل نے اپنے ٹویٹ کے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا کہ نیوآرلینز میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔تاہم پولیس کی جانب سے حملہ آوروں یا زخمیوں کی حالت کے متعلق فی الحال کوئی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

مزید : بین الاقوامی