دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا،ہم اسے نامنظورکرتے ہیں:فاروق ستار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا،ہم اسے نامنظورکرتے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق فاروق ستار نے کہا ہے کہ تیاری کرنی ہوگی اگلے سال اپناچھینا گیامینڈیٹ واپس لیناہے،جن حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کونکالاگیاوہاں دوبارہ الیکشن ہونے چاہییں،فوری طور پر ہمارے حلقوں کو کھولا جائے،ایم کیوایم پاکستان کامینڈیٹ چرایااورچھیناگیاہے،دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا،ہم اسے نامنظورکرتے ہیں،کسی کومصنوعی مینڈیٹ دے کرجتوایاگیاہے،جہاں سے شکایتیں آرہی ہیں وہاں ری کاو¿نٹنگ کرائی جائے۔