”ہمارے پولنگ سٹیشن پر گنتی مکمل ہوئی تو تحریک انصاف کےامیدوار کی کامیابی پر (ن) لیگ کا پولنگ ایجنٹ خوشی سے اچھل پڑا، سب حیران ہو گئے لیکن یہ تو بعد میں پتہ چلا کہ۔۔۔“ الیکشن 2018ءمیں آر او کے فرائض انجام دینے والی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنس ہنس کر آپ لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”ہمارے پولنگ سٹیشن پر گنتی مکمل ہوئی تو تحریک انصاف کےامیدوار کی کامیابی پر ...
”ہمارے پولنگ سٹیشن پر گنتی مکمل ہوئی تو تحریک انصاف کےامیدوار کی کامیابی پر (ن) لیگ کا پولنگ ایجنٹ خوشی سے اچھل پڑا، سب حیران ہو گئے لیکن یہ تو بعد میں پتہ چلا کہ۔۔۔“ الیکشن 2018ءمیں آر او کے فرائض انجام دینے والی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنس ہنس کر آپ لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات 2018ءمیں برتری حاصل کی ہے اور حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔

انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ الزامات عائد کئے گئے کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت انتخابی نتائج میں ردوبدل کی گئی ہے اس لئے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں تاہم اب بطور آر او اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والی خاتون نے ایسی دلچسپ بات بتائی ہے اور اسے پی ٹی آئی کی ممکنہ جیت کی وجہ بھی قرار دیا ہے کہ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔

رقیہ اکبر نے لکھا کہ ہمارے سٹیشن پر موجود مسلم لیگ (ن) کی ایجنٹ کی لا تعلقی اور عدم دلچسپی ہم سب کیلئے حیران کن تھی مگر عقدہ اس وقت کھلا جب ووٹوں کی گنتی کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی پہ اسے اچھلتے دیکھا جسے گھر سے (ن) لیگ کے امیدوار کے حامی کے طور پربھیجا گیا۔۔۔ یعنی وہ بھی تحریک انصاف کی حمایت کر رہا تھا۔ 2013ءکے انتخابات میں عمران خان نے کہا تھا کہ ”میرا ووٹر ابھی چھوٹا ہے۔“ اور اب وہ ووٹر بڑا ہو چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی